
ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے صدر بازار میں کپڑے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، 10 سے زائد فائر فائٹرز کارروائی میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کیمطابق راولپنڈی کے علاقے صدر بازار میں کپڑے کی دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
آپریشن میں 10 سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ 4 ریسکیو فائر ٹینڈرز سمیت 7 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔








