
ہاٹ لائن نیوز: وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کر دی ہے جب کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کی فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کیمطابق وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کی ہے جب کہ ریٹائرڈ ملازمین پر پنشن کی ادائیگی کے بل کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے خصوصی فیملی پنشن کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ متوفی ریٹائرڈ ملازم کی فیملی پنشن کا حقدار بچہ معذور یا خصوصی بچے کی صورت میں تاحیات فیملی پنشن حاصل کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات میں ترمیم کر دی گئی، شہدا کی فیملی پنشن کو بڑھا کر 25 سال کر دیا گیا، مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے فیملی پنشن میں 50 فی صد تک اضافہ کر دیا گیاہے۔









