افغان سرحد سے طالبان کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 16 طالبان ہلاک

0
258
افغان سرحد سے طالبان کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 16 طالبان ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : افغان سرحد سے طالبان کی جانب سے پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ سے اب تک 16 طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں اور اب تک 16 افغان طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ افغان طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

Leave a reply