ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

0
149
ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی تاہم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک شاپنگ مال کے قریب ڈاکوؤں نے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود لوگوں اور پولیس کی بروقت کارروائی سے رقم بچ گئی۔

پولیس کیمطابق مقامی بلڈرکا عملہ ڈیڑھ کروڑ روپے لیکر آرہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جس کیوجہ سے گاڑی میں موجودسیکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر جانبحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی فوراً پہنچ گئے اور ملزمان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے جب کہ ایک ڈاکو پولیس پر فائرنگ کے بعد قریبی شاپنگ مال میں چلا گیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو بھی دم توڑ گیا۔

بلڈر کے عملے کا کہنا ہے کہ جب نقدی دوسرے دفتر میں منتقل کی جا رہی تھی تو ڈاکوؤں نے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ متوفی سیکیورٹی گارڈ کافی عرصے سے انکے ساتھ کام کررہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں، انہوں نے گلستان جوہر میں بھی ڈکیتی کے دوران ایک شہری کو قتل کیا تھا۔

Leave a reply