مالک کا 2 گھریلو ملازمہ پر تشدد ، ملزم گرفتار

0
181
مالک کا 2 گھریلو ملازمہ پر تشدد ، ملزم گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مالک نے 2 گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

تفصیلات کیمطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں مالک نے 2 گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم نےایمان فاطمہ اور مناہل کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

کمسن ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جب کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

Leave a reply