ملک گیر ہڑتال حکومت کو آخری وارننگ تھی

0
214
ملک گیر ہڑتال حکومت کو آخری وارننگ تھی

ہاٹ لائن نیوز : جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے عوام ملک گیر رکنیت سازی مہم شروع کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے رابطہ مہم میں 5 کروڑ ووٹرز سے رابطہ کریں گے، حکمران طبقہ عوام کی کمائی چوری کرکے بیرون ملک منتقل کرتا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا، ملک گیر ہڑتال نے حکومت کو آخری وارننگ دے دی۔ علاوہ ازیں لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایم پی اے رانا افضل سیاسی اور انتخابی میدان میں جدوجہد کرتے رہے۔ لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی رہنما عمر آفتاب ڈھلوں کی والدہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

Leave a reply