پولیس مقابلہ : ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

0
138
پولیس مقابلہ : ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

ہاٹ لائن نیوز : پولیس مقابلہ میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی کہ تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے نقدی پندرہ ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کا تعاقب کرنا شروع کردیا

ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی ، پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ، فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد جاکر چیک کیا تو 1کس ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پایا گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بعداز دریافت زخمی ڈاکو کی شناخت مدثر علی ولد عبدالغفور سکنہ 277 گ ب جڑانوالہ کے نام سے ہوئی ، ڈاکو مدثر علی راہزنی ، ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی سمیت 42 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے

ایس ایس پی آپریشنز عبدالوہاب کی سربراہی میں ایس پی جڑانوالہ کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقےبھر میں دیگر فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لئےسرچ آپریشن جاری ہے ، سی پی او فیصل آباد کامران عادل کا بہادری کا مظاہرہ کرنے والی پولیس پارٹی کو شاباش دی ۔

Leave a reply