
ہاٹ لائن نیوز : سرگودھا میں ایک نوجوان نے واٹس ایپ کال پر تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لیے اپنے ہم جماعت کو پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا۔
تفصیلات کیمطابق سرگودھا کے علاقے ظفر کالونی کے رہائشی ٹرک مکینک ساجد علی کا بیٹا حسنین علی اور میثم شاہ ہم جماعت تھے۔
پولیس کے مطابق دونوں واٹس ایپ پر اکثر میسج اور کال کرتے تھے، حسنین علی اور میثم شاہ میں واٹس ایپ پر گفتگو کے دوران تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس کے مطابق بدلہ لینے کیلیے میثم شاہ گھر سے پستول لے کر ساجد علی کے گھر پہنچا اور اسکے بیٹے حسنین علی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزم میثم شاہ اور اسکے والد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔









