کیا عامر خان تیسری شادی کریں گے؟

0
329
کیا عامر خان تیسری شادی کریں گے؟

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے حوالے سے بات کی۔

جب عامرخان سے ان کی ساتھی اداکارہ ریا چکرورتی نے ان کی رائے پوچھی، کیا انہیں شادی کرنی چاہیے؟

اس سوال کے جواب میں عامر خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں پہلے بھی دو ناکام شادیاں کر چکا ہوں۔ اس لیے بہتر رہے گا کہ آپ میری شادی کا مشورہ نہ لیں۔

اس بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ میں اکیلا نہیں ہوں۔ میں اکیلا رہنا پسند نہیں کرتا، مجھے کسی کی صحبت میں رہنا پسند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں کے بہت قریب ہوں اور ہم اب بھی ایک خاندان کی طرح محسوس کرتے ہیں۔

عامر خان نے مزید کہا کہ ’’زندگی میں کسی بھی چیز کی توقع کی جا سکتی ہے۔ تو ہم اس پر کیسے بھروسہ کر سکتے ہیں؟ اسی طرح شادی کامیاب ہوگی یا نہیں یہ بھی یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔ یہ ہر فرد کیلیے مختلف تجربہ ہو سکتا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ میں اب 59 سال کا ہو گیا ہوں۔ اب میں کہاں شادی کروں گا؟ مجھے یہ مشکل لگتا ہے۔ میں اپنے قریبی رشتوں سے خوش رہنا چاہتا ہوں اور میں ایک اچھا اور بہتر انسان بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔

Leave a reply