نجی ریسٹورنٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد

0
200
نجی ریسٹورنٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے قریب نجی ریسٹورنٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش ریسٹورنٹ کی چوتھی منزل سے ملی، جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں، لاش کی شناخت 42 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply