
ہاٹ لائن نیوز: صادق آباد ماچھکا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بارہ پولیس اہلکاروں کی شہادت کے معاملے میں تھانہ ماچھکا میں اکتیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس پر حملہ کا مقدمہ تھانہ ماچھکا میں درج کر لیا گیا۔ کیس میں کش سیلرا اور اندھر گینگ کے 21 مجرموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ انسپکٹرامجدرشید کی مدعیت میں درج کیاگیاہے۔
دہشت گردی، قتل، اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، حملہ لکھی اور منی اور گڈو کوش کی سربراہی میں کیا گیا۔ کیمپ سے واپسی پر جب پولیس اہلکار شاہو کوش کے گھر کےقریب پہنچے تو ملزمان نے ان پر حملہ کردیا۔
ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچر، جی تھری اور دیگر اسلحہ تھا، ڈاکوؤں نے براہ راست پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 12 پولیس اہلکار شہید، حملے میں 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، ڈاکو ایک پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کی فائرنگ سے بشیر شر جاں بحق، گڈی کوش زخمی ہوا ، ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے، فائرنگ اور راکٹ لانچر سےپولیس کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔








