
ہاٹ لائن نیوز: لاہور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر عوامی ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں پلیٹ فارم ٹوٹ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر عوام ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کی بوگی پٹری سے اتر گئی، واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریک اور پلیٹ فارم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگی کو دوبارہ پٹری پر لانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ لوئر اے سی کلاس میں 20 سے زائد مسافروں کو جگہ دی گئی ہے۔









