
ہاٹ لائن نیوز : اٹک میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیرکوٹ میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اسکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، تمام بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی جب کہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کیوجہ تاحال معلوم نہیں ہوپائی۔









