ایک اوور میں 39 رنز کیسے بن گئے؟

0
172
ایک اوور میں 39 رنز کیسے بن گئے؟

ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا منفرد اور نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر اے میچ کے دوران جزیرہ نما ملک ساموا کے بلے باز ڈیریوس ویسر نے ایک اوور میں 39 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بنایا اور تاریخ رقم کی۔

ساموا کے گارڈن اوول میں کھیلے گئے میچ میں ڈیریوس ویسر نے وانواتو کے نالین نیپیکو پر 6 چھکے لگائے، جس میں 3 نو بالز بھی شامل ہیں، انہوں نے ایک اوور میں 39 رنز دیے۔

Leave a reply