منکی پاکس کے متاثرین کے لیے اسپتال مختص

0
181
منکی پاکس کے متاثرین کے لیے اسپتال مختص

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے منکی پاکس کے خطرات کے پیش نظر اقدامات کرتے ہوئے منکی پاکس کے علاج کے لیے پنجاب میں چھ ہسپتال مختص کیے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے مختص اسپتالوں کو خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق لاہور آنے والے مریضوں کو جنرل اسپتال میں طبی امداد دی جائے گی، راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال اور فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کو مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں علامہ اقبال اسپتال اور ملتان میں نشتر اسپتال مختص کیے گئے ہیں، بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ اسپتال میں اس مرض کا علاج کیا جائے گا۔

اسپتالوں کو مشتبہ مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ہر اسپتال کو منکی پاکس کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کراچی میں احتیاطی تدابیر کے طور پر منکی پاکس کے مریضوں کے لیے وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔

Leave a reply