منکی پاکس خطرات؛ وزیراعظم نے اہم اجلاس بلا لیا

0
189
منکی پاکس خطرات؛ وزیراعظم نے اہم اجلاس بلا لیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے منکی پاکس کے عالمی خطرے سے متعلق اجلاس طلب کرلیاہے۔

منکی پاکس سے متعلق انتہائی اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں منکی پاکس کی تازہ ترین صورت حال اور اس مرض سےنمٹنے کی تیاریوں کاجائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ایئرپورٹس، بارڈرز،اسپتالوں کے انتظامات پر بریفنگ دی جائیگی۔

اسکے علاوہ میٹنگ میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز، لیب کٹس اور متعلقہ ادویات اور اسکریننگ سسٹم کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ، این سی او سی حکام شرکت کریں گے۔

Leave a reply