
ہاٹ لائن نیوز: کراچی کے علاقے گلستان جوہر بتول اسپتال کے قریب عوام کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سرعام تشدد سے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کیمطابق گلستان جوہر کامران چورنگی کےقریب شہری کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک اوردوسرازخمی ہوگیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر تھانے کی حدود میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال لے جایا گیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی لیدر چورنگی کے قریب سرعام تشدد میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔









