بھارتی خاتون اپنے بچے لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

0
211
بھارتی خاتون اپنے بچے لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

او سی

لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی خاتون کی بچوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر محکمہ پنجاب سے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ہدایت جاری کی کہ اگر بچے بیرون ملک ہیں تو انکو واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے فرازنہ بیگم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فرزانہ بی بی ایک بھارتی شہری ہیں جو کہ اپنے پاکستانی شوہر کے ساتھ ابوظہبی میں رہتی تھیں۔ اپریل 2018 میں فرزانہ اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ شوہر کی فرمائش پر پاکستان آ گئیں۔ اگست 2020 اور جون 2021 میں شوہر نے بچوں کو چھین کر فرزانہ کو انڈیا بھیج دیا۔ فرزانہ بی بی کے واپس آنے پر شوہر کی جانب سے ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ جولائی 2024 کو شوہر دوبارہ دونوں دونوں بچے چھین لیے اور انہیں ابو ظہبی لے گیا۔ بھارتی خاتون فرزانہ بی بی کے بچے ماں کے حوالے کیے جائیں۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت جاری کی کہ اگر بچے بیرون ملک ہیں تو انکو واپس لانے کے لیے اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے

عدالت نے بھارتی خاتون کی بچوں کی بازیابی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply