سعودی ولی عہد نے اپنےقتل کا خدشہ ظاہر کر دیا

0
182
سعودی ولی عہد نے اپنےقتل کا خدشہ ظاہر کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ہی قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق ولی عہد نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ انہوں نے سعودی اسرائیل تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی ہے۔

میگزین کے مطابق ایک موقع پر سعودی ولی عہد نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جو اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے بعد مارے گئے تھے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی اراکین کانگریس سے بھی کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں فلسطینی ریاست کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ شامل کریں، خاص طور پر اب جب اسرائیل کے خلاف عربوں کا غصہ اپنے عروج پر ہے۔

Leave a reply