
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کو کھیلوں کے میدان سے ایک اور اعزاز مل گیا، پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے ایشین روئنگ انڈور چیمپئن شپ میں نو میڈلز جیتے، کھلاڑیوں نے پانچ گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔
وطن عزیز کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کے دروازے کھلتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کے میدان میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ملائیشیا میں ہونے والی ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی کے چار کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور نو میڈلز حاصل کیے۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ معاشیات کے عبدالرحمن نے دو گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔ ہیلے کالج کے زرک خان نے دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔ سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے گوہر ایوب نے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جبکہ اقرا نے ایک سلور اور برانز میڈل حاصل کیا۔









