
بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کیسز ٹرانسفر کرنے کی درخواستوں پر 2،2لاکھ روپے جرمانہ کا معاملہ,پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ….
پنجاب حکومت کی جانب سے پراسکیوشن نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ پراسکیوشن نے 9مئی کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے راولپنڈی کی اے ٹی سی کے جج سے کیسز ٹرانسفر کرنے کے لیے درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں تو لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس تمام درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں
اپیل میں نکتہ اٹھایا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس درخواستیں مسترد کرکے جرمانہ کیا اسنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہذا عدالت سنگل بینچ کا جرمانوں کا فیصلہ کلعدم قرار دے اور اپیل کی حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا جائے ۔









