پیٹرول پمپ پر 2 ملین روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

0
224
پیٹرول پمپ پر 2 ملین روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے ملیر الفلاح ملت ٹاؤن شمسی سوسائٹی کے پیٹرول پمپ پر 20 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔ الفلاح پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ پر دو بار ڈکیتی کرنے والے سابق ملازمین نکلے، ملزمان ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے تھے، ملزمان نے 20 جولائی کو پیٹرول پمپ کی نقدی لوٹ لی تھی۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان نے بتایا کہ ملزمان سے 3 پستول اور 2 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔ پمپ سے 13 لاکھ 60 ہزار کی نقدی چوری کر لی گئی تھی ۔

Leave a reply