اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعدبیٹےوبہو کا پیغام جاری

0
222
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعدبیٹےوبہو کا پیغام جاری

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی حملے میں شہیدہونے والے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹے اور بہو کا ایک ویڈیو پیغام ان کی شہادت کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے اسماعیل ہنیہ کی موت کو فخر کی بات قرار دیا۔

اسماعیل ہنیہ کی بہو نے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ آج میرے سسر شہداء میں شامل ہوئے ہیں، غم بڑا ہے، آنکھیں آنسوؤں سے تر ہیں، ان کی جدائی پر دل افسردہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اللہ ہماری تقدیر بدلے گا اور ہمیں بہتر حالات دے گا، قائد قوم کو الوداع کہتے ہیں۔

اسماعیل ہنییہ کے بیٹے عبدالسلام نے اپنے والد کی شہادت پر کہا کہ میرے والد کو ہر روز شہادت کا احساس ہوتاتھا، ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم اپنا سر بلند رکھتے ہیں، میرے والدنےجو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہو گیا۔

Leave a reply