تحریک طالبان پاکستان کو فتنہ الخوارج کہا جائے گا

0
171

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو اب سے ’فتنہ الخوارج‘ کہا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کیمطابق ان دہشت گردوں نے مذہب کی آڑ میں اسلام کے تشخص کو مسخ کیا، اب سے ان دہشت گردوں کے ناموں کے ساتھ لفظ خارجی لکھا اور پڑھا جائے گا، اس اقدام کا مقصد تنظیم کی اصل نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے۔ ہے

نوٹیفکیشن کیمطابق دہشت گرد تنظیموں نے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ان دہشت گردوں کو اسلام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایسے ناپاک عناصر کو فتنہ الخوارج کہا جاتا ہے۔

Leave a reply