سفید فام مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ؛ مسجد پر حملہ

0
197
سفید فام مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ؛ مسجد پر حملہ

ہاٹ لائن نیوز : انگلینڈ کے جنوب مشرقی ساحل پر لیورپول کے قریب نیو ساؤتھ پورٹ میں اسکول کے بچوں پر حملے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ ایک مسجد کے باہر پولیس اور سفید فام انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور مسجد کے باہر ایک پولیس وین کو بھی آگ لگا دی۔

سفید فام انتہا پسندوں کی کئی تنظیموں کی کال پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کو مسجد کی طرف بڑھنے سے روکنے کی کوشش میں جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس اور مسجد پر پتھراؤ کیا۔ حالات بگڑنے پر مقامی پولیس نے فسادات پر قابو پانے کیلیے خصوصی دستوں کو طلب کر لیا۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نیو ساؤتھ پورٹ میں تین طالب علموں کی ہلاکت پر کچھ لوگ پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے کو کچھ انتہا پسندوں نے ہائی جیک کر لیا جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔

Leave a reply