
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کو کراچی سے ملانے والے حب ندی کے پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔
بارش کے باعث حب ندی کے پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، کراچی سے بلوچستان کی براہ راست آمدورفت معطل ہوگئی ہے ، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پل کا کام بھی سست روی کا شکار ہے۔









