
لاہور ہائیکورٹ،
مشروب ساز ادارے کے جنرل مینجر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت
عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
جسٹس انوار الحق پنوں نے بازیابی درخواست پر سماعت کی
مغوی بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے،وکیل درخواست گزار
دائر درخواست پر کاروائی نہیں کرنا چاہتے،وکیل درخواست گزار
درخواست مغوی کے بیٹے دانیال افضل خان نے دائر کی تھی
درخواست گزار کے والد عاطف افضل خان بیوریجز کے جنرل مینجر ہیں موقف
جنرل مینجر عاطف افضل خان کو پتوکی میں فیکٹری کی کالونی سے ایلیٹ پولیس نے گرفتار کیا موقف
متعلقہ تھانے میں اغوا کرنیوالوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی موقف
مقامی پولیس نے نہ والد کو بازیاب کرایا اور نہ ہی مقدمہ درج کیا موقف
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو 23 جولائی کو کراچی سے اٹھا لیا گیا موقف
درخواست گزار کے والد کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں موقف
درخواست گزار کے والد عاطف افضل خان کی بازیابی کا حکم دیا جائے، استدعا
ایس ایچ او پھول نگر کو اغواء کاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، استدعا









