
ہاٹ لائن نیوز : کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں، شہر قائد کے لیے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرادی، اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کے لیے مانگا گیا تھا۔
نیپرا آج بجلی اتھارٹی کی درخواست پرسماعت کریگا، اتھارٹی سماعت کےبعد قیمتوں میں اضافے کاحتمی فیصلہ کریگی۔









