
ہاٹ لائن نیوز : مردان کے بائیزئی تھانے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں کانسٹیبل اسامہ شدید زخمی ہو گیا۔
حملے کے فوری بعد پولیس نے نامعلوم شرپسندوں پر جوابی فائرنگ کی تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی پولیس اہلکار کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔









