مسافر جیپ کھائی میں گر گئی، ایک جاں بحق، 8 افراد زخمی

0
152
مسافر جیپ کھائی میں گر گئی، ایک جاں بحق، 8 افراد زخمی

ہاٹ لائن نیوز : آزاد کشمیر کے دیہی علاقے پلندری میں مسافر جیپ کھائی میں گر گئی۔ جیپ حادثے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت آنسہ ابرار کے نام سے ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستے کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply