
ہاٹ لائن نیوز : شیخوپورہ میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی 2 بیٹیوں کو قتل کرڈالا۔
پولیس کے مطابق والد نے پہلے اپنی بیٹیوں کو زہر دیا اور پھر انہیں بجلی کا کرنٹ لگا کر واقعہ کو حادثہ دکھائی دیا۔ قتل ہونے والی بیٹیوں کی عمریں 22 اور 19 سال تھیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ باپ نے بیٹیوں کو دفن بھی کیا تاہم چار روز بعد پولیس نے ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔









