
لاہور ہائیکورٹ نے برائلر مرغی دوسرے صوبوں کو بھجوانے پر پابندی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ،،،
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی ،،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب نے برائلر مرغی دوسرے صوبوں کو بھجوانے پر پابندی عائد کردی ہے،حکومت نے پابندی مرغی کا گوشت سستا کرنے کیلئے لگائی ،،،درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ درخواست میں ترامیم کرنی ہیں جس پر عدالت نے اعتراضی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی









