مٹی کے تودے گرنے سے 55 افراد ہلاک ہو گئے
ہاٹ لائن نیوز : افریقی ملک ایتھوپیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 55 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ جنوبی ایتھوپیا میں دو مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 50 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
جنوبی ایتھوپیا کی علاقائی ریاست کے ضلع گوفا کے حکومتی ترجمان کاساہون ابینیہ نے کہا کہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔









