تحریک انصاف پر پابندی کے خلاف قراردادمنظور

0
204
تحریک انصاف پر پابندی کے خلاف قراردادمنظور

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور کرلی۔ صوبائی اسمبلی میں وزیر قانون آفتاب عالم نے تحریک انصاف پر پابندی کیخلاف قرارداد پیش کرتے ہوئےکہاہےکہ سپریم کورٹ کےفیصلےسےواضح ہےکہ پی ٹی آئی ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دی جائیں، عدالتی فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا بیانیہ بنا رہی ہے۔ اگر ایسا ہے تو یہ آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a reply