
ہاٹ لائن نیوز: مردان میں ایڈیشنل آئی جی عالم شنواری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثہ موٹروے کے صوابی انٹر چینج کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ایڈیشنل آئی جی عالم شنواری محفوظ رہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔









