متحدہ عرب امارات سے 9 انتہائی مطلوب پاکستانی گرفتار

0
192
متحدہ عرب امارات سے 9 انتہائی مطلوب پاکستانی گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے نے سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کئی سالوں سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

حکام کے مطابق پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

ملزمان کے خلاف مختلف شہروں میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے ، ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد رفیق کے خلاف 2011 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نجیب اللہ کو 2014 جبکہ ملزم صدام حسین 2018 میں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ دیگر گرفتار ملزمان کے خلاف سال 2020 سے 2023 کے دوران مقدمات درج کیے گئے۔

Leave a reply