لاہور ہائیکورٹ نےریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل تعیناتی کے خلاف درخواست پرسلمان اکرم راجہ کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا آرڈیننس قانون بن چکا بہتر ہے ترمیم کی بجائے نئے ایکٹ کو چیلنج کیاجائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے نامزد کردہ ججز تعینات کرنے کا پابند ہےحکومت نے عدالتی فیصلے کے بعد ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کاآرڈیننس جاری کر دیاالیکشن آرڈیننس عدالتی فیصلے پرعمل درآمد نہ کرنے کےلئے لایاگیا۔۔
عدالت سے استدعا میں کہا گیا کہ الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تعیناتی پرحکم امتناعی جاری کیاجائے جس پر عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔








