حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ

0
203

لاہور ہائیکورٹ نے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے اور موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مزکورہ نوٹیفکیشن کی کاروائی کو معطل کرے۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائیں گئے ہیں۔ ایسے میں کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنایا جائے۔
عدالت نے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔

Leave a reply