ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ : ایک شخص زخمی

0
173
ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ : ایک شخص زخمی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں شاہراہ فیصل کار ساز پل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی کے علاقے بہادر آباد میں شاہراہ فیصل کارساز پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 24 سالہ آصف ولد جنید اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a reply