
انسداد دہشت گردی عدالت
جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کی کاروائی
جناح ہاؤس حملہ کیس جیل ٹرائل کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی عدالت
انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی
خدیجہ شاہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی
100 سے زائد برضمانت ملزمان جیل میں حاضری کیلیے جیل پیش ہوئے
ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میاں محمود الرشید ٫ اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پہلے ہی جیل میں ہیں
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور سابق ایم این اے عالیہ حمزہ بھی ملزمان میں شامل ہیں
سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ ٫ طیبہ راجہ ٫عائشہ علی بھٹہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر برضمانت ملزمان میں شامل ہیں
پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 266 ملزمان کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے
چالان میں میاں محمود الرشید ٫ اعجاز چوہدری ٫ عمر سرفراز چیمہ ٫ خدیجہ شاہ ٫ روبینہ جمیل , صنم جاوید ٫ عالیہ حمزہ ٫ طیبہ عنبرین راجہ ، عائشہ علی بھٹہ ,فرزانہ سرور اور صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض سمیت 266 ملزمان شامل ہیں
خدیجہ شاہ اور طیبہ راجہ کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت ہو چکی ہے
ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے
مقدمہ میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں
چالان کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج اور شواہد لگائے گئے ہیں
ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے








