لباس کا مذاق اڑانے پر طالب علم نے استاد کو قتل کرڈالا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست آسام میں طالب علم نے اپنے لباس کا مذاق اڑانے پر مشتعل ہو کر استاد کو قتل کر دیا۔ واقعہ کلاس روم کے اندر پیش آیا۔
آسام کے سیواس نگر ضلع میں 11ویں جماعت کا ایک طالب علم اسکول یونیفارم کے بجائےگھر کے کپڑوں میں آیا تھا۔
لباس کا مذاق اڑانے پر طالب علم مشتعل ہو گیا اور اپنے بیگ سے بڑا چاقو نکال کر استاد کے سر اور گردن میں وار کر دیا۔
گہرے زخموں سے استاد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔









