تین مغوی نوجوان 25 دن بعد بازیاب کرا لیے گئے

0
176
تین مغوی نوجوان 25 دن بعد بازیاب کرا لیے گئے

ہاٹ لائن نیوز : گھوٹکی سے ٹک ٹاکرز بننے کے شوقین نوجوانوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ جاوید، خالد ، فرمان گبول کا تعلق خانپور سے ہے۔

تینوں نوجوانوں کو 25 روز قبل شکارپور سے اغوا کیا گیا تھا۔ تینوں یرغمالیوں کو تاوان کے لیے رکھا گیا تھا۔

اغوا کاروں نے تینوں کو ایک بڑے ٹک ٹوکر سے ملوانے کے بہانے بلایا اور یرغمال بنا لیا۔ تینوں نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیوز ان کے اہلخانہ کو بھیج دی گئیں۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مغویوں کو 50 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply