
ہاٹ لائن نیوز : یوٹیلیٹی اسٹورز کے اہلکار کرپشن اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سٹور کے ملازمین لاکھوں روپے مالیت کے آٹے کے تھیلوں کی چوری میں ملوث تھے۔
یوٹیلیٹی سٹورز راولپنڈی ریجن کے 4 افسران کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ جس کے بعد 32 دیگر ملوث ملازمین کو بھی پکڑا گیا ہے۔ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ 32 سے زائد دیگر ملازمین کو بھی سروسز رولز کے مطابق سزا دی جائے گی۔









