طویل عرصے بعد دیس واپس جانے والی خاتون جہاز میں انتقال کر گئی

آسٹریلیا سے بھارت جانے والی لڑکی ایئرپورٹ پہنچتے ہی دم توڑ گئی۔ 24 سالہ خاتون، جو 4 سال بعد اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے بھارت روانہ ہوئی تھی، طیارہ اڑان بھرنے سے کچھ دیر قبل ہی چل بسی۔
لڑکی کی موت کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب من پریت کور نامی خاتون آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے دہلی جانے والی پرواز میں سوار ہوئی۔
منپریت کور فلائٹ میں سوار ہونے کے بعد بیمار ہوگئیں۔ اس کے ساتھ موجود دوست نے ساری کہانی سنائی کہ جب منپریت کور فلائٹ میں سوار ہوئی تو اسے سیٹ بیلٹ باندھنے میں تکلیف ہوئی اور وہ اچانک نیچے گر گئی اور اسی وقت اس کی موت ہوگئی۔









