ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 5 جاں بحق، 3 زخمی

0
245
ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 5 جاں بحق، 3 زخمی

ہاٹ لائن نیوز: فالج کے مریض کو اٹک سے راولپنڈی لے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

اٹک کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث فالج کی مریضہ کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اٹک راولپنڈی روڈ پر ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا جس میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں مریضہ اور اس کے 3 رشتہ داروں کی بھی موت ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو 1122 ایمبولینس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔

Leave a reply