
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے اہم نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑی کامیابی کی اطلاع دے رہے ہیں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گزشتہ روز اہم آپریشن کیا، آپریشن میں اہم دہشت گرد کمانڈر کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہاہےکہ گرفتار کمانڈر نصراللہ شوری کا رکن ہے اور وہ ڈیفنس کمیشن کا رکن بھی رہ چکا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے دہشت گرد نصراللہ کا ویڈیو پیغام سنایا۔







