
انسداد دھشتگردی عدالت
عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس جیل ٹرائل کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی
آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی عدالت
انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی
زیر حراست اور برضمانت ملزمان کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی
گرفتار رہنما سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام برضمانت ملزمان کو جیل ٹرائل کیلیے جیل میں طلب کر لیا
سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ جیل میں حاضری کیلیے پیش ہوئی
پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے
مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں
تھانہ گلبرگ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23 درج کررکھا ہے









