دیہاتیوں نے نایاب نسل کا تیندوا مارڈالا

0
181
دیہاتیوں نے نایاب نسل کا تیندوا مارڈالا

ہاٹ لائن نیوز : ڈیرہ بگٹی میں دیہاتیوں نے نایاب نسل کےتیندوےکو ہلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں والوں نے تیندوے کو دیکھا اور سوئی کے علاقے میں اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے غار تک پہنچ گئے۔

مسلح افراد نے غار میں داخل ہونے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور پھر ویڈیو بھی بنائی۔

ابتدائی طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نایاب جانور کو مارنے کے واقعے پر کوئی ایکشن لینے کی کوئی خبر نہیں تھی تاہم سوشل میڈیا پر گاؤں والوں کیجانب سے نایاب جانور کو مارنے کے واقعے پر مقامی لوگ افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مقامی چرواہوں کا کہنا ہے کہ یہ تیندوا ہماری بکریوں پر حملہ کرتا تھا۔

Leave a reply