
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مقدمہ کے مزید گواہوں کو 24 جون کو طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ ہفتہ کے روز سماعت پر گواہوں سلیم یاسین ، خواجہ سہیل مقبول ، مختار ، وقاص ، غلام شبیر اور عمران نے بیان قلمبند کرایا عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید شاہ کو جرح کیلیے طلب کرلیا جبکہ عدالت نے ڈی ایس پی رانا محمود الحسن ٫ کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹبل عامر حسن کو بھی طلب کر لیا اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں
سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں
سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جبکہ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔









