ملک میں اس بار معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

0
245
ملک میں اس بار معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات نےمون سون کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے ، رپورٹ کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں اس بار معمول سے زائد بارشیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، زیریں سندھ اور بالائی پنجاب میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ بلوچستان میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

ملک بھرکےدریاؤں میں ممکنہ شدید بارشوں کےباعث سیلابی صورتحال پیدا ہونیکا خدشہ بھی ظاہر کیاگیاہے، شہری علاقوں میں مون سون بارشوں کےسبب اربن فلڈنگ جب کہ کیرتھر،ہندوکش اورکوہ سلیمان کےپہاڑی سلسلوں میں فلیش فلڈنگ کااندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a reply